آخری وقت تک بنا رہا تذبذب،آخر کار اکالی دل اور بی جے پی کے درمیان ہو ہی گیا اتحاد

تاثیر24 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

چنڈی گڑھ، 24 نومبر: پنجاب میں تقریباً چھ سال بعد شرومنی اکالی دل اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے درمیان دوبارہ ہونے والے اتحاد کو لے کر آخری وقت تک غیر یقینی صورت حال برقرار رہی۔ اس دوران انتخابی مہم کے سلسلے میں پنجاب آنے والے بی جے پی کے کئی بڑے رہنماؤں نے اتحاد کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں کو ریاست کی تمام 117 اسمبلی نشستوں پر انتخاب لڑنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دیتے رہے ۔یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر سیٹوں پر بی جے پی کے لیڈر اور کارکنان انتخابی بگل پھونک چکے ہیں۔
پنجاب میں 14 مارچ 2026 کو ایک پروگرام کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے 2029 تک پنجاب کو منشیات سے پاک بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بی جے پی اپنے بل بوتے پر انتخاب لڑے گی۔