مرکزی داخلہ سکریٹری اور آئی بی چیف کا دورہ جموں

تاثیر26 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں, 26 نومبر: جموں و کشمیر میں جاری انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں اور سیکورٹی چیلنجز کے درمیان مرکزی داخلہ سکریٹری اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے ڈائریکٹر آج جموں پہنچ رہے ہیں، جہاں اعلیٰ سطحی اجلاس میں جموں و کشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق مرکزی داخلہ سکریٹری گووند موہن اور آئی بی ڈائریکٹر مہیش دکشت کی موجودگی میں ہونے والے اجلاس میں مرکزی مسلح پولیس فورسز کے اعلیٰ افسران، جموں و کشمیر پولیس کے سینئر افسران، خفیہ ایجنسیوں کے نمائندے اور دیگر سیکورٹی حکام شرکت کریں گے۔
یہ اجلاس ایسے وقت میں منعقد ہو رہا ہے جب چند روز قبل ضلع کشتواڑ میں دو خصوصی پولیس افسران (ایس پی اوز) کو ہلاک کیا تھا۔ اس واقعے کے بعد جموں خطے میں دہشت گردی کے چیلنج اور سیکورٹی انتظامات کو لے کر تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔