تاثیر26 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
جموں, 26 نومبر: لداخ انتظامیہ نے اے جی ایم یو ٹی کیڈر کی آئی اے ایس افسر ششانکا الا کو 30 نومبر کی سہ پہر سے مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں، تاکہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال سکیں۔ششانکا الا اس وقت لیفٹیننٹ گورنر کی سکریٹری کے عہدے پر فائز ہیں، اس کے علاوہ وہ محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سکریٹری کا اضافی چارج بھی سنبھال رہی ہیں۔

