خواتین کی ایشیائی چیمپئنز ٹرافی: بھارت ملیشیا کا چیلینج قبول کرنے کے لیے پْرعزم

تاثیر26 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بھوپال، 26 نومبر: دفاعی چیمپئن اور عالمی درجہ بندی میں چوتھے مقام پر فائز بھارتی خواتین ہاکی ٹیم جمعہ کو مدھیہ پردیش خواتین ایشیائی چیمپئنز ٹرافی بھوپال 2026 کے سیمی فائنل میں ملیشیا کا چیلینج قبول کرنے کے لیے پْرعزم ہے۔
ناتھو برکھیڑا کے بین الاقوامی اسپورٹس کمپلیکس میں ہونے والے اس مقابلے میں بھارتی ٹیم لیگ مرحلے میں مسلسل پانچ کامیابیوں کے ساتھ سرفہرست رہنے کے بعد فائنل میں جگہ بنانے کے لیے میدان میں اترے گی۔ میزبان ٹیم کی نظریں چوتھی مرتبہ خطاب جیت کر تاریخ رقم کرنے پر بھی ہوں گی۔
ہیڈ کوچ شوئرڈ مارین کی رہنمائی میں بھارت نے پانچ میچوں میں 15 پوائنٹس حاصل کرکے جدول میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دفاعی چیمپئن ٹیم نے اس دوران 23 گول کیے اور صرف چار گول کھائے۔ اس کا گول فرق پلس 19 رہا۔
بھوپال میں بھارتی ٹیم کی مہم میں اس کے متنوع حملوں اور مضبوط دفاع نے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ اسی کارکردگی کی بدولت بھارت بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن کی عالمی درجہ بندی میں اپنی تاریخ کے بہترین چوتھے مقام پر پہنچا ہے۔