تاثیر28 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ماسکو، 28 نومبر: لیبیا کی بن غازی بندرگاہ پر یوکرین کی فوجی کارروائی کو لے کر ایک بڑا سفارتی تنازعہ سامنے آیا ہے۔ یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے مبینہ طور پر اس کارروائی کے معاملے میں اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی سے معافی مانگی ہے۔ اٹلی کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین نے لیبیا میں فوجی کارروائی سے پہلے اٹلی کو کوئی اطلاع نہیں دی تھی۔ اس واقعے نے یورپ اور بحیرہ روم کے علاقے میں سلامتی کے حوالے سے نئی تشویش پیدا کردی ہے۔اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ حکومت نے بن غازی میں یوکرینی حملوں کے سلسلے میں پارلیمنٹ یا میڈیا سے کوئی معلومات نہیں چھپائی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ زیلنسکی کی معافی سے صورت حال پوری طرح واضح ہوگئی ہے۔

