الفاروق ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ ، گنگوارہ (دربھنگہ) کے زیرِ اہتمام حاجت مندوں کے درمیان کمبل،گرم چادراور شال کی تقسیم

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 2nd Jan.

دربھنگہ (فضا امام) ۲؍جنوری: الفاروق ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ ، گنگوارہ ( دربھنگہ) کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی موسم سرما کی آمد پر محلہ گنگوارہ ، دربھنگہ کے غرباء ومساکین کے درمیان بلالحاظِ مذہب و ملت کمبلوں، گرم چادروں اور شالوں کی تقسیم کا اہتمام فاروقی اورینٹل لائبریری کے کانفرنس ہال’’ادبستان ‘‘ ، متھلا محل کمپلیکس ، محلہ : گنگوارہ (دربھنگہ ) میں بوقت ۱۱؍بجے دن کیا گیا۔ حافظ محمد تاج الدین (استاد ، مدرسۃ البنات فاروقیہ ، گنگوارہ ) نے تلاوتِ قرآن کے بعد بی بی امام باندی (مرحومہ ) ،جناب محمد ظفر المنان ظفر فاروقی (مرحوم) ،بی بی مظہر النساء نرگس (مرحومہ) ، سیّد منظر امام (مرحوم ) اور دیگر مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے دعائیں کیں۔ اس کے بعد محترمہ زرینہ آفتاب ، محمد کریم اللہ حیاتی ، ڈاکٹر امام اعظم ، سیّد خرم شہاب الدین ، ڈاکٹر نوا امام ، حافظ محمد تاج الدین وغیرہ کے ہاتھوں کمبلوں ، گرم چادروں اور شال کی تقسیم کی گئی۔