یوپی میں دو دن تک کڑاکے کی ٹھنڈ کا الرٹ، تمام اسکول رہیں گے بند

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3rd Jan

لکھنو،03 جنوری:ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اگلے دو دنوں تک اتر پردیش کے 36 اضلاع میں شدید سردی اور دھند کا الرٹ جاری کیا ہے۔ ریاستی حکومت نے سردی کی لہر کے حالات کے پیش نظر 4 سے 7 جنوری تک تمام اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ان اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے۔جن اضلاع میں شدید سردی کی توقع ہے وہ مرزا پور، چندولی، وارانسی، جونپور، غازی پور، اعظم گڑھ، ماؤ، بلیا، دیوریا، گورکھپور، بستی، کشی نگر، مہاراج گنج، سدھارتھ نگر، گونڈا، بلرام پور، شراوستی، سلطان پور، ایودھیا، امبیڈکر نگر بجنور، امروہہ، مراد آباد، رام پور، بریلی، پیلی بھیت، شاہجہاں پور، سنبھل، بدایوں، جالون، ہمیر پور، مہوبہ، للت پور، جھانسی اور دو دیگر اضلاع ہیں۔ریاستی دارالحکومت لکھنؤ میں بالترتیب زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت 17 اور 10 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ لکھنؤ کے محکمہ موسمیات کے انچارج محمد دانش نے بتایا کہ لکھنؤ میں صبح کے وقت درمیانی سے گھنی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے اور بعد میں آسمان صاف ہو جائے گا۔