وندے بھارت ایکسپریس پربنگال نہیں ، بہار میں پھینکے گئے پتھر: سی ایم ممتا بنرجی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 5th Jan.

کلکتہ،05جنووری: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعرات کو کہا کہ وندے بھارت ایکسپریس پر جو پتھر پھینکے گئے وہ بنگال کے نہیں بلکہ پڑوسی ریاست بہار کے تھے۔ ایسے میں ان میڈیا ہاؤسز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جنہوں نے ریاست کو بدنام کرنے کے لیے مغربی بنگال میں پتھراؤ کا واقعہ ہونے کی خبر شائع کی۔انہوں نے کہامیں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ کئی نیوز چینلز نے پچھلے تین دنوں سے بنگال کو بدنام کیا ہے انہوں نے غلط خبریں چلا کر بنگال کی تذلیل کی ہے۔ اب قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔ بنگال میں ایسا نہیں ہوا ہے۔ بہار میں ہوا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہابہار کے لوگوں کو شکایت ہو سکتی ہے۔ اگر انہیں کوئی شکایت ہے اور انہوں نے ایسا کچھ کیا ہے تو پھر بھی بہار کی توہین کرنا غیر قانونی ہے۔ انہیں بھی یہ سہولیات حاصل کرنے کا حق ہے۔ وہاں صرف بی جے پی کی حکومت ہے۔ میں نہیں ہے، اس لیے انہیں سہولیات سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا’وندے بھارت کوئی خاص بات نہیں ہے، یہ وہی پرانی ٹرین ہے جو دوبارہ پینٹ کی گئی ہے، صرف انجن نیا ہے۔ اس کے بعد پتھراؤ کیا گیا ہے۔ایسٹرن ریلوے کے بیان کے مطابق ریلوے کی طرف سے شروع کی گئی انکوائری سے پتہ چلا ہے کہ ایسا ہی واقعہ بہار میں بھی پیش آیا تھا۔ ریلوے حکام نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ انہوں نے ٹرین پر پتھراؤ کرنے والوں کی شناخت کر لی ہے۔