ایس ایس بی جوانوں سے بھری بس اور ٹرک میں تصادم ، ڈرائیور سمیت 7 لوگ شدید زخمی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 7th Jan.

بتیا، 7 جنوری: بتیا میں ایس ایس بی کے جوانوں سے بھری بس اور ٹرک کے درمیان زبردست تصادم ہوا۔ اس تصادم میں ایس ایس بی کے 6 جوان شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ وہیں ٹرک ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا۔ تمام زخمیوں کو مقامی لوگوں کی مدد سے سب ڈویزنل اسپتال نرکٹیا گنج میں داخل کرایا گیا ہے۔
پورا معاملہ ضلع کے شکارپور تھانہ علاقہ کے نرکٹیا گنج لوریا مین روڈ واقع جے منگلا پورا گاو?ں کے پاس کا ہے۔ یہ واقعہ گھنے کہرے کی وجہ سے پیش ا?یا۔ ادھر واقعہ پر شکار پور تھانہ کی پولیس پہنچ کر معاملہ کی جانچ میں مصروف ہے۔