Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 11th Jan.
نئی دہلی ، 11جنوری: انڈیا اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ جمعرات کو کولکاتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا جائے گا۔ ٹیم انڈیا نے تین ون ڈے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ اب وہ سیریز پر قبضہ جمانے کے ارادے سے میدان میں اتریں گی۔ سابق بھارتی کپتان کوہلی اس میچ میں سچن تندولکر کا ایک خاص ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔ لیکن اس کے لیے انہیں بہت محنت کرنی پڑے گی۔کوہلی کواس کے لیے 171 رنز بنانے ہوں گے۔بھارت اور سری لنکا کے درمیان کولکاتہ میں کھیلا جانے والا میچ سنسنی خیز ثابت ہو سکتا ہے۔ اس میں ٹیم انڈیا جیت کر سیریز پر قبضہ کرنا چاہے گی۔ دوسری جانب سری لنکن ٹیم جیت کے ساتھ سیریز میں واپسی کی کوشش کرے گی۔ اس میچ میں کوہلی سچن کا ایک خاص ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔ دراصل ایڈن گارڈن میں سب سے زیادہ ون ڈے رنز بنانے کا ریکارڈ سچن کے نام ہے۔ انہوں نے اس گراؤنڈ پر 12 ون ڈے اننگز میں 496 رنز بنائے ہیں۔ کوہلی اس معاملہ میں ان سے بہت دور ہیں۔ اگر وہ سری لنکا کے خلاف 171 رنز بنا لیتے ہیں تو یہ ریکارڈ اپنے نام کر لیں گے۔سچن نے اپنے کیریئر کے دوران ایڈن گارڈنز میں 12 اننگز میں ایک سنچری اور 4 نصف سنچریوں کی مدد سے 496 رنز بنائے ہیں۔ کوہلی اس معاملے میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے 6 اننگز میں 326 رنز بنائے ہیں۔ کوہلی اس گراؤنڈ پر ایک سنچری اور تین نصف سنچریاں بنا چکے ہیں۔ محمد اظہر الدین 332 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ پانچویں نمبر پر روہت شرما ہیں۔ انہوں نے دو میچوں میں 271 رنز بنائے ہیں۔ روہت نے اسی گراؤنڈ پر ڈبل سنچری بنائی تھی۔496 رنز – سچن تندولکر (ہندوستان )332 رنز – محمد اظہر الدین (ہندوستان)326 رنز – وراٹ کوہلی ( ہندوستان )306 رنز – اروند ڈی سلوا (ہندوستان )271 رنز – روہت شرما ( ہندوستان )۔