ممبران پارلیمنٹ کیلئے 184رہائشی فلیٹ بابا کھڑگ سنگھ پر منظوری ملی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 14th Jan.

نئی دہلی،14جنوری:ممبران پارلیمنٹ کے لئے 184رہائشی فلیٹ بابا کھڑگ سنگھ مار گ پر بنانے کے لئے راستہ صاف ہوگیا۔ کیونکہ وزیر ماحولیات نے اس سلسلے میں اپنی منظوری دی ہے۔ اس پروجیکٹ پر 482کروڑ روپے خرچ ہوںگے اور جگہ حاصل کرنے کے لئے 243فلیٹ کو منہدم کرنا پڑے گا جہاں پر 16موبائل ٹاورز بھی موجود ہے۔ محکمہ ماحولیات نے حکومت کو حکم دیا کہ پروجیکٹ کے مقام پر جو 222درخت ہیں انہیں دوسری جگہ منتقل کیا جائے ۔ حکومت کویہ بھی کہا گیا ہر ممکن کوشش کی جانی چاہئے کہ درخت خراب نہ ہوجائے اس لئے پہلے 247درختوں کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔ لیکن اب یہ گھٹا کر 222کردیاگیا۔ سی پی ڈبلیو ڈی ننے یہ یقین دہانی کی کہ ان درختوں کو نزدیکی مقام پر بھی لگایا جائے گا۔ پارلیمنٹ ممبرو ںکے فلیٹ 2004سے زائد رہنے کی گنجائش ہے اوراس کے لئے چارٹاور بنائے جائیںگے ہر ٹاور میں 23منزلیں ہوںگی محکمہ جنگلات نے درختو ں کو دوسری جگہ منتقل کرنے کی اجازت دی ہے۔