یوپی حکومت نے آشیش مشرا کے ضمانت کی مخالفت کی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19th Jan.

نئی دہلی،19جنوری:اترپردیش حکومت نے مرکزی وزیر اجے کمار مشرا کے بیٹے کو لکھیم پورکھیری تشدد کے معاملے میں ضمانت کی مخالفت کی۔ ریاست کے ایڈوکیٹ جنرل گریما پرساد نے سپریم کورٹ کے کو کہا کہ ان کا جرم بڑا سنگین ہے اور اسے ضمانت دی گئی تو اس سے لوگوں کو غلط تاثر ملے گا۔د ورکنی بینچ نے ان سے کہا تھا کہ کس بنا پر ضمانت کی مخالفت کررہی ہے ۔ عدالت نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ وہ اس معاملے میں بے گناہ نہیں ہے لیکن اس کے ساتھ ہی کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ریاستی اداروں نے اس معاملے میں شواہدکومٹانے کی کوشش کی لیکن اس پر ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے سینئر وکیل دشانت دھاوے نے کہا کہ آشیش مشرا نے جان بوجھ کر لوگوں کو کچل ڈالا۔ کیونکہ وہ ایک طاقتورسیاستداں کا بیٹا ہے اور اس کی پیروی اثر ورسوخ والے وکیل بھی کررہے ہیں۔ اس موقع پر آشیش مشرا کے وکیل نے دشانت دھاوے کے ان خیالات پر اعتراض کیا ۔ اور کہا کہ ایسا کہنا غلط ہے مکل روہتگی نے کہا کہ ان کا موکل پچھلے ایک سال سے جیل میں پڑا ہے۔ اور جب تک فیصلہ سنایا جائے گا اس وقت تک اس میں آٹھ یا نو سال لگیںگے۔انہوں نے کہا کہ جس نے آشیش مشرا کے خلاف شکایت درج کی وہ اس واقعہ کاعین شاہد نہیں تھا۔