نالندہ میں کئی گھروں میں لگی آگ، اناج سمیت کئی دیگر سامان جل کر خاکستر

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3rd Feb

نالندہ، 3 فروری: بہار کے نالندہ میں کئی گھروں میں ا?گ لگ گئی۔ حادثے میں ا?س پاس کے کئی مکانات جل کر خاکستر ہوگئے جس کے باعث ان گھروں میں رکھا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے ا?گ بجھانے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی، فائر بریگیڈ کو بلایا گیا اور کافی کوششوں کے بعد ا?گ پر قابو پایا۔
ہرنوت بلاک کے تلمار گاو?ں میں کالی استھان کے قریب ایک گھر میں ا?گ لگ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے ا?گ ا?س پاس کے کئی گھروں میں پھیل گئی۔ ا?گ کو دیکھ کر لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ حادثے کی اطلاع تھانہ کو دی گئی۔ تب فائر بریگیڈ کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گیے اور ا?گ پر قابو پالیا گیا۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ وکیل یادو کے گھر میں ڈیزل-پٹرول کا ذخیرہ تھا۔ وہاں سے ڈیزل اور پٹرول غیر قانونی طور پر فروخت ہوتا تھا۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ا?گ لگنے کا واقعہ بھی اسی وجہ سے پیش ا?یا ہو جس کی وجہ سے ا?س پاس کے کئی گھر ا?گ کی زد میں ا?گئے۔ گھر میں رکھی کئی قیمتی اشیا کے ساتھ اناج، کپڑے، کچھ ضروری کاغذات بھی جل گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ پہنچ گیا، ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ا?گ پر قابو پالیا گیا۔