امول دودھ 3 روپے فی لیٹر ہوا مہنگا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3rd Feb

نئی دہلی،3 فروری : امول کا دودھ پھر مہنگا ہو گیا ہے۔ جمعہ کی صبح دودھ کی قیمت میں اچانک اضافہ پر لوگوں نے تعجب کا اظہار کیا۔ امول پاو?چ دودھ (تمام اقسام) کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔گجرات کوا?پریٹو دودھ مارکیٹنگ فیڈریشن لمیٹڈ نے جمعہ کی صبح کہا ہے – ’’ہم ا?پ کو مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ امول پاو?چ دودھ (تمام قسم کے) کی قیمت میں 02 فروری 2023 نائٹ ڈسپیچ (03 فروری 2023 کی صبح) سے اضافہ کیا گیا ہے۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ اب تک امول کا فل کریم دودھ 63 روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا تھا۔ 15 اکتوبر کو اسے 61 روپے سے بڑھا کر 63 روپے فی لیٹر کر دیا گیا تھا۔