مدرسہ دارالملت رام پور سگھری مظفرپور کے 18 طلباء نے نوودے ودیالےکے داخلہ فارم بھر کر تیاری شروع کی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 8th Feb

مظفر پور (پریس ریلیز)مدرسہ دارالملت رام پور سگھری مظفرپور کے پانچویں کلا س کے 18 طلباءو طالبات نے نوودے ودیالے میں داخلہ فارم بھرا ہے۔ اس مقابلہ جاتی امتحان کی بنیادپر نوودے ودیالے کےکلاس چھ میں داخلہ ہوتا ہے جہاں کلاس 12 تک مفت تعلیم دی جاتی ہے۔ مدرسہ میں فری کوچنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔کلاس کے بعد شام چار بجے سے چھ بجے تک اضافی تیاری کرائی جا رہی ہے۔ پرنسپل مولانانظام الدین اسامہ ندوی کی سرپرستی میں مدرسہ کے استادانیس اعظم صاحب اور ناقب ندیم صاحب بچوں کو تیاری کرانے میں کوشش اور دلچسپی کے ساتھ جاں توڑمحنت کر رہے ہیں۔ فارم بھرنے والے طلبہ و طالبات کے نام اس طرح ہیں:سیف اللہ ،محمد مذکر، سعدان جمشید کریمی، کلام الدین ، شگوفہ ندیم،صائمہ حسن،من تشاء ندیم، کلثوم امام،رافعہ نور،عاطفہ پروین، اقصی حسن، منتشاء پروین،شہلا حسان، اسماء نیاز، عطوفہ پروین،عائشہ نیاز،ذکری پروین اور زہرہ زماں۔امتیاز احمد کریمی نے اعلان کیا ہے کہ مدرسہ میں تعطیل ہو جانے پر بھی کوچنگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اور سبھی طلبا کو انعام سے بھی نوازا جائے گا۔ اس امتحان میں شامل ہونے پر ابتدا سے ہی مقابلہ جاتی امتحان میں شرکت کا شوق اور حوصلہ پیدا ہوتا ہے اور اسی تیاری کی بنیاد پر آگے کی تیاری کی تمام راہیں ہموار ہوتی ہیں۔ اساتذہ جو دن رات تیاری کرانے میں مصروف ہیں کو مبارک باد اور تمام طلباء کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات۔