Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 11th Feb
مظفر پور،11 فروری : ضلع کے کانٹی تھانہ علاقے میں ہوئے قتل کے معاملیمیں حکومت اور انتظامیہ پر ساز باز کا الزام لگاتے ہوئے ریاستی بی جے پی صدر سنجے جیسوال نے جم کر نشانہ سادھا۔ انہوں نے کہاکہ بہار حکومت کے تمام وزراء مافیا گری پر اتر ا?ئے ہیں۔
دراصل مظفر پور ضلع کے کانٹی تھانہ علاقے کے این ٹی پی سی گیٹ پر جمعرات کی رات موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے راہل کمار نامی نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا، جس کے بعد مقامی لوگوں اور اہل خانہ نے مشتعل ہوکر جم کر ہنگامہ کیاتھا۔مقامی لوگوں نے ہی بدمعاشوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔ پوچھ تاچھ میں پتہ چلا کہ قتل کی واردات سے قبل بدمعاشوں نے ایک مچھلی کاروباری کو لوٹا تھا اور بھاگتے ہوئے بدمعاشوں نے این ٹی پی سی گیٹ پر راہل کا قتل کر دیا تھا۔
بہار بی جے پی صدر سنجے جیسوال ہفتہ کو متاثرہ خاندان سے ملنے پہنچے۔ اس دوران ان کے ساتھ مظفر پور ضلع کے کئی ممبران اسمبلی، ضلع صدور اور دیگر لیڈران موجود تھے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ قتل مقامی انتظامیہ اور بہار حکومت کے وزیر کی ساز باز سے ہوا ہے۔ اس معاملے کو لیکر بی جے پی کی ایک کمیٹی بی جے پی عہدیداروں سے ملاقات کرے گی اور انہیں پورے معاملے سے مطلع کرے گی۔اس کے ساتھ ہی سنجے جیسوال نے کہا کہ ا?ج کل بہار کے تمام وزراء مافیا گری پر اتر ا?ئے ہیں۔ تمام گھناو?نے جرائم میں حکومتی مشینری کا ہاتھ ہے۔

