Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 9th March
رتلام، 9 مارچ : دھولینڈی تہوار پر شہر سے سات کلومیٹر دور ایک تالاب میں ڈوبنے سے چار لوگوں کی موت ہو گئی۔ مہلوکین میں شامل خاتون کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ وہ پہلی بار اپنے شوہر کے ساتھ یہاں ہولی منانے ا?ئی تھی۔ حادثے میں میاں بیوی اور بیوی کے دو بھائی ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
بتایا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں پیش ا?یا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، انتظامیہ اور غوطہ خور موقع پر پہنچ گئے اور گاو?ں والوں کی مدد سے لاشوں کو باہر نکالا۔ یہ لوگ کئی سالوں سے ڈیلن پور میں رہتے تھے اور مزدوری کرتے تھے۔ایک کے بعد ایک بچانے کی کوشش میں چاروں پھسل کر ڈوب گئے۔ مرنے والوں میں 11 سالہ ا?لو عرف کشور ولد سکھرام دیودا ساکن ڈیلن پور، اس کا بھائی 12 سالہ لڈو عرف لکھن ولد سکھرام دیودا، اس کی بہن 22 سالہ روپا کٹارا اور بہن کے شوہر ونود 23 سالہ ولد نگجی کٹارا شامل ہیں۔ پولیس نے مرگ قائم کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے تالاب میں ڈوبنے کے حادثہ پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو فی کس چار لاکھ روپے مالی امداد دینے کی ہدایت دی ہے۔ دیہی ایم ایل اے دلیپ مکوانا نے بھی اپنے ایم ایل اے فنڈ سے 10,000 روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

