راہل گاندھی نے بیرون ملک میں ہندوستانی جمہوریت کی توہین کی ہے: گری راج سنگھ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 13th March

بیگوسرائے، 13مارچ :مرکزی وزیر مملکت گری راج سنگھ نے کہا ہے کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی بیرون ملک جا کر ہندوستانی جمہوریت کی توہین کررہے ہیں۔ لوک سبھا اسپیکر کوایسے لیڈروں کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔پیر کے روز ویڈیو جاری کرتے ہوئے گری راج سنگھ نے کہا ہے کہ کانگریس کے سابق قومی صدر راہل گاندھی نے ملک سے باہر لندن جا کر ہندوستان کی توہین کی۔ ہندوستانی پارلیمنٹ کی توہین کی۔ ا?ج لوک سبھا کا اجلاس شروع ہوا ہے، ایوان میں معافی مانگنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ لوک سبھا اسپیکر راہل گاندھی کے خلاف کارروائی کریں۔ جو شخص ایوان میں 52 منٹ بولتا رہا ، گالیاں دیا ، جھوٹے الزامات لگائے۔ بیرون ملک جا کر وہ شخص کس حیثیت سے ہندوستانی جمہوریت، پارلیمنٹ اور ملک کی توہین کر رہا ہے۔ گری راج سنگھ نے کہا ہے کہ راہل گاندھی پردہشت گردی کا مقدمہ چلنا چاہئے۔ ہندوستان ہی ایسا ملک ہے ، جہاں ملک کے اندر ملک کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے والے گروہ کے ممبررہتے ہیں۔ راہل گاندھی کے خیالات اور طرز عمل ملک دشمن اور ٹکڑے ٹکڑے گینگ سے کم نہیں ہیں۔ ہم سب راہل گاندھی کے اس ارادے کی تردید کرتے ہیں کہ بیرونی طاقتوں کو ہندوستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت دی جائے۔ راہل گاندھی کو ایوان میں ا?کر اس کے لیے معافی مانگنی چاہیے۔