Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 23rd March
نئی دہلی، 23 مارچ:دہلی کے روہنی سیکٹر-16 میں کل دیر رات ایک تین منزلہ مکان زمین دوز ہوگیا۔ البتہ اطمینان کی بات یہ تھی کہ یہ گھر خالی پڑا تھا جس کی وجہ سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ فائر بریگیڈ محکمہ کے ڈائریکٹر اتل گرگ نے جمعرات کو بتایا کہ کل رات 1.45 بجے اطلاع ملی کہ روہنی کے سیکٹر 16 کے ایک گھر میں آگ لگی ہے۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں۔ موقع پر پہنچنے پر پتہ چلا کہ تین منزلہ مکان گر چکا ہے۔ گھر بہت پرانا تھا۔ اس حادثے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ موقع پر سرچ آپریشن کیا گیا۔ وہیں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مکان کے قریب کھڑی کچھ گاڑیاں ملبے میں دب گئی ہیں۔