Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 24th March
کانپور دیہات، 24 مارچ : کانپور دیہات کے رانیا تھانہ علاقے میں ایک تیل فیکٹری میں مشتبہ حالات میں دھماکہ ہوا۔ اس دھماکہ میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔ دو افراد کی ہلاکت کی غیر مصدقہ خبریں بھی آرہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تھانہ رانیا کے انڈسٹریل ایریا کے قریب واقع ویبھو ایڈبل فیکٹری میں تیل بنانے کا کام کیا جاتا ہے۔ جمعرات کو آدھی رات میں فیکٹری میں اچانک دھماکہ ہوا۔ اس کی اطلاع فیکٹری مالک نے نہ تو پولیس کو دی اور نہ ہی فائر بریگیڈ کو۔ کسی طرح جمعہ کو جب اس واقعہ کا علم ہوا تو پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔ اس دوران کئی چیزیں منظر عام پر آئی ہیں۔ بتایا گیا کہ آگ فیکٹری میں کھانا پکانے کے سلنڈر سے لگی۔ واقعے میں دو افراد کی موت کی بھی خبر ہے تاہم خبر لکھے جانے تک سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔