رابڑی کی رہائش گاہ پر ار جے ڈی کی دعوت افطار ، لالو نے دی رضامندی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 06 APRIL

پٹنہ، 6 اپریل:راشٹریہ جنتا دل ا?ئندہ 13 اپریل کو دعوت افطار کا اہتمام کرے گی۔ افطار کا اہتمام سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی کی سرکاری رہائش گاہ 10 سرکلر روڈ پر کیا جائے گا۔ اس موقع پر نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو ، سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی ، جنگلات، ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر تیج پرتاپ یادو اور راجیہ سبھا کی رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر میسا بھارتی بھی موجود رہیں گی۔
پارٹی کے سینئر لیڈر اور ریاستی وزیر قانون شمیم احمد نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی راشٹریہ جنتا دل کی جانب سے دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ا?ر جے ڈی سپریمو لالو پرساد نے بھی اس تقریب کے لیے اپنی رضامندی دے دی ہے۔دوسری طرف نالندہ اور سہسرام کے واقعہ پر شمیم احمد نے کہا کہ دونوں جگہوں پر انتظامیہ پوری تندہی سے کام کر رہی ہے۔ دونوں مقامات پر صورتحال معمول پر ا? گئی ہے۔ تشدد میں جو بھی قصوروار پایا گیا اس کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔واضح ہو کہ راشٹریہ جنتا دل کی طرف سے منعقد کی جانے والی افطار پارٹی پر سبھی پارٹیاں نظر رکھتی ہیں۔ سال 2022 میں بھی اسی طرح دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے شرکت کی۔ جس کے بعد ریاست کی سیاست نے ایک نیا موڑ لیا تھا۔ نتیش کمار نے این ڈی اے چھوڑ کر عظیم اتحاد کے ساتھ اپنی حکومت بنائی۔