Taasir Urdu News Network – MD ARSHAD 27 APRIL
رائے پور :26اپریل (ایجنسی )چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ میں ہوئے نکسلی حملے میں ڈی آر جی کے 10جوانوں کی شہادت اور ایک ڈرائیور کی موت پر وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل نےکہا ہے کہ یہ واقعہ افسوسناک ہے۔ حملے میں شہید جوانوں کے تئیں میں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور اہل خانہ کو دکھ کی اس گھڑی میں تسلی دینا چاہتا ہوں۔ انہو ںنے کہا کہ یہ واقعہ بزدلانہ حرکت ہے۔ بھوپیش بگھیل نے کہا کہ نکسلیوں کے خلاف لڑائی آخری مرحلے میں ہیںاور اسے انجام تک پہنچایا جائےگا۔