اینر وہیل کلب پٹنہ سیٹی نے جسس اینڈ میری اکیدمی میں مفت میڈیکل کیمپ لگایا

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –6 MAY

پٹنہ سیٹی 6مئی ( ذوالقرنین) اینر وہیل کلب آف پٹنہ سیٹی کے زیراہتمام سے جسس اینڈ میری اکیڈمی حاجی گنج کیواں شکوہ پٹنہ سیٹی کے احاطہ میں طلبہء و طالبات کے لئے مفت میڈیکل جانچ کیمپ لگایا گیا جس میں پٹنہ سیٹی کے مشہور ومعروف ڈاکٹر اطفال امراض کے ماہر ڈاکٹر S.Aکرشنا ڈاکٹر مینس جارج چشم امراض کے ماہر ڈاکٹر اویناش کمار ڈاکٹر آلوک کمار نے طلباء و طالبات کے صحت کو جانچ کرتے ہوئے مفید مشورہ سے بھی نوازا اسکول کی پرنسپل محترمہ پوجا این شرما نے پروگرام کی نظامت کی اور خود اپنی نگرانی کرتے ہوئے کہا کہ اس مہنگائی کے دور میں گارجین حضرات اپنے بچے بچیوں کے بہترین و اچھی غذا پر ٹھیک سے توجہ نہیں دے پاتے ہیں جس کے نتیجہ میں بچوں کی صحت میں نمایاں طور پر کمزوری نظر آتی ہے تندرست جسم میں ہی اچھی صحت اور دماغ بہتر طریقہ سے کام کرتا ہے لہذا گارجین کو اپنے بچوں کے صحت پر خصوصی اثر ڈالنے والے غذا استعمال کرنے کی عادت ڈالتے رہنا چاہئے اس موقع پر اسکول کے ڈاریکٹر امبروز پیٹرک اور نائب ڈاریکٹر بھشک پیٹرک نے طلباء و طالبات کو یقین دلایا کہ اس طرح کے میڈیکل جانچ کیمپ پروگرام کا اسکول میں برابر لگاایا جائیگا کلب کی صدر محترمہ ریشمی اروڑہ سکریٹری سوپریہ جیسوال کویتا اروڑہ سوچیتا نے بچوں کے والدین سے بچوں کی اچھی صحت کے لئے بیدار رہنے کو کہا تاکہ صحت مند بھارت کی تعمیر ہو سکے