ضلع جنتا دل یونائیٹڈ نے کیا “بھاجپا کا کھیل اور اسکا پول کھول” پروگرام کا انعقاد

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –6 MAY

انتشار و بدامنی پھیلانا بھاجپا کا ہے بنیادی اصول،ملک میں پھیلائے جا رہے زہر ملک کیلئے ہیں خطرناک : نیرج کمار

سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 6 مئی 2023 کو روہتاس ضلع جنتا دل یونائیٹڈ کے زیراہتمام سہسرام ​​میں بھاجپا کے کھیل اور اسکے پول کھول پروگرام کے تحت بے نقاب کرنے کے لئے دھرنا منعقد کیا گیا جہاں پارٹی رہنماؤں، کارکنوں اور عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ دھرنا پروگرام کی صدارت پارٹی کے ضلع صدر اجئے سنگھ کشواہا نے کی اور اشوک پٹیل نے اسکی نضامت کی، اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر جنتا دل یونائیٹڈ کے ریاستی ترجمان کم ایم ایل سی نیرج کمار اور انجم آرا نے شرکاء سے خطاب کیا اور موجود ساتھیوں کے حوصلے بڑھائے، ریاستی ترجمان نیرج کمار نے کہا کہ انتشار اور بدامنی پھیلانا ہی بھاجپا کا بنیادی اصول بن چکا ہے ۔ آج سماج اور ملک میں جو زہر پھیلایا جا رہا ہے وہ ملک کے لئے مہلک ہے، لیکن بہار اور سہسرام ​​میں ان کا منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکا، عوام بھاجپا کے اس مہلک اور گھناؤنے ہتھکنڈوں سے واقف ہو چکی ہے۔ بھاجپا کا ملک دشمن اور سماج دشمن اصل چہرہ سامنے آ گیا ہے ۔ سابق وزیر بھگوان سنگھ کشواہا نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بھاجپا کے اس دوہرے معیار اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے بھاجپا سے علیحدگی اختیار کر لی ہے، کسی بھی صورت میں بہار کے بھائی چارہ، امن اور ہم آہنگی کے ماحول کو خراب نہیں ہونے دیا جائیگا اور ان لوگوں کو انکی غلطیوں کی سزا اب عوام آئندہ انتخابات میں دینگے ۔ اس موقع پر سابق وزیر اجئے کمار سنگھ نے کہا کہ روہتاس ضلع کے لوگ افواہوں اور شرارتوں میں نہیں آئینگے۔ سچ کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے اور سچائی یہ ہے کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں بہار اور ملک عوامی خیالوں اور اصولوں کی بنیاد پر بنیگا ۔ نتیش حکومت انتشار اور فرقہ واریت پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی بھی کریگی اور کرتی رہیگی ۔ دھرنا سے سابق ایم ایل اے ڈاکٹر اشوک کمار، للن سنگھ، وسشٹھ سنگھ، شیام بہاری رام، امریش چودھری، ببن سنگھ کشواہا، ناگیندر چندرونشی، راجو گپتا، اوم پرکاش سنگھ سیتو، بندا چندرونشی، پرمیلا سنگھ، سویتا نٹراج، رنکو سنگھ، نیہا نٹراج، رضیہ کامل، ریحانہ خاتون، اوشا پٹیل، انیل سنگھ، سنجے پٹیل اور بدری بھگت کے علاوہ کئی مقررین نے خطاب کیا ۔ موقع پر ونش نارائن سنگھ، دھننجے پٹیل، الکھ نرنجن، راکیش کمار مننا، سنجے سنگھ، شکنجے سنگھ، سنجے ورما، منا سنگھ، امریندر سنگھ، انیمیش کشواہا، منا کشواہا، وکاس سنگھ، رام ناتھ کشواہا، سنگھیشور کمار، وسنت رائے، دیپک چوبے، ونود کشواہا، دھرمیندر کشواہا، منوج سنگھ، ہریہر سنگھ، گووردھن سنگھ، سوریہ ونش سنگھ، ہردیانند کشواہا، نندو چودھری، روپیش چندرونشی، اشوک چندرونشی، بھائی جتیندر، وجئے برت پانڈے، انیل سنگھ، وپنشوا سنگھ، وِپِن کوشواہا۔ بدر کامل انصاری، ابھیشیک پٹیل، اجئے مشرا، ڈوما رام، اسلم انصاری، نیرج پٹیل، وریندر گوڑ، تجمل انصاری، جمال الدین صدیقی، پرمجیت سنگھ، سندیپ گری، رینو کشواہا، نکھل جئے سنگھ، پپو سونی، ارون سونی، شہزاد خان، رامانت پٹیل، جاوید اختر اور پرمود چوبے کے علاوہ بھی ہزاروں لوگ موجود تھے ۔