TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –9 MAY
اداکارہ راکھی ساونت کے بھائی راکیش ساونت کو ممبئی کی اوشیوارہ پولیس نے چیک باؤنس کے ایک معاملے میں گرفتار کیا ہے۔ اوشیوارہ پولیس نے یہ کارروائی تین سال قبل کی گئی شکایت کی بنیاد پر کی ہے ۔ راکیش کو 22 مئی تک عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔
راکیش ساونت کو تین سال قبل ایک تاجر کی شکایت پر قابل ضمانت وارنٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ اس وقت راکیش کو اس شرط پر ضمانت دی گئی تھی کہ وہ رقم واپس کر دیں گے ، لیکن رقم واپس نہ کرنے پر گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا ۔ جب اسے اوشیوارہ پولیس نے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا تو عدالت نے اسے 22 مئی تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے ۔