وزیر اعلیٰ نے عظیم بہادر مہارانا پرتاپ کو خراج عقیدت پیش کیا

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –9  MAY

پٹنہ، 09 مئی، 2023:- بہادر مہارانا پرتاپ کے یوم پیدائش کے موقع پر، پٹنہ کے فریزر روڈ پٹنہ ریڈیو اسٹیشن کے مشرق مغرب کونے میں واقع مہارانا پرتاپ کے مجسمے کے مقام پر سرکاری یوم پیدائش تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر جناب راجندر وشوناتھ آرلیکر اور وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے عظیم بہادر مہارانا پرتاپ کے مجسمہ پر گلپوشی کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ جناب تیجسوی پرساد یادو، مالیات،کمرشیل ٹیکس اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب وجے کمار چودھری، خوراک اور صارفین تحفظ کی وزیر محترمہ لیشی سنگھ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اسرائیل منصوری، بہار اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر جناب مہیشور ہزاری، قانون ساز کونسل کے رکن مسٹر سنجے سنگھ، قانون ساز کونسل کی رکن مسز کمود ورما، بہار اسٹیٹ سٹیزن کونسل کے سابق جنرل سکریٹری مسٹر اروند کمار، ریاستی فوڈ کمیشن کے سابق رکن مسٹر نند کشور کشواہا، بہارحقوق اطفال کمیشن کے سابق رکن مسٹر شیو شنکر نشاد، جے ڈی یو لیڈر مسٹر اوم پرکاش سیٹوسمیت کئی سماجی اور سیاسی کارکنوں نے بھی عظیم بہادر مہارانا پرتاپ کو ان کے مجسمہ پر پھول گلپوشی کر انہیں جذباتی خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ کی جانب سے آرتی پوجا، بھجن-کیرتن، بہار گیت اور حب الوطنی کے گیت گائے گئے۔