اکبر پور پولیس نے منی ٹرک پر لدی 320 لیٹر شراب برآمد کی، ایک گرفتار

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –11  MAY

نوادہ، 11 مئی: نوادہ ضلع کے اکبر پور تھانہ کی پولیس نیجمعرات کے روز ایک منی ٹرک پر لدی 320 لیٹر مہوا شراب ضبط کی ہے۔ پولیس نے موقع سے گاڑی پر سوار اکبر پور تھانہ علاقہ رہائشی شیو شنکر پرساد ولد اوما رام کو گرفتار کر لیا ہے۔ اکبر پور تھانہ انچارج اجے کمار نے بتایا کہ انہیں خفیہ اطلاع ملی کہ اسمگلر ایک منی ٹرک پر بڑی مقدار میں شراب لارہے ہیں جس کے بعد انہوں نے سڑک پر انتظار کیا اور منی ٹرک کو قبضے میں لے کر تلاش شروع کر دی۔ تلاشی لینے پر ٹرک سے 320 لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی۔ گرفتار شیو شنکر رام نے بتایا کہ شراب اسمگلنگ کے لیے جھارکھنڈ سے لائی گئی تھی جسے پولیس نے راستے میں پکڑ لیا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ہر روز درجنوں گاڑیوں کے ذریعے جھارکھنڈ سے شراب لائی جاتی ہے۔ اسمگلر بھی اسے مختلف گاو?ں میں سپلائی کرکے بھاری رقم کما لیتے ہیں۔ اکبر پور تھانہ انچارج نے کہا کہ غیر قانونی شراب اسمگلروں کو کسی بھی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شراب کی برآمدگی کے لیے کئی مقامات پر جامع چھاپہ مار ی مہم چلائی جا رہی ہے۔