بہار کے 23 اضلاع میں بارش اورآندھی کا ایلو الرٹ جاری

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –23  MAY

پٹنہ ، 23 مئی: موسمیاتی مرکز نے منگل سے 26 مئی تک بہار کے 23 اضلاع میں بارش کے لیے ایلو الرٹ جاری کیا ہے۔ بارش کے ساتھ آندھی اور بجلی گرنے کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے سارن، ویشالی، سمستی پور، مظفر پور، سوپول، ارریہ، سہرسہ، مدھے پورہ میں تیز بارش اور آندھی کا ایلو الرٹ جاری کیا ہے۔ اس کے علاوہ مشرقی چمپارن، مغربی چمپارن، سیتامڑھی اور مدھوبنی میں ڑالہ باری کا امکان ہے۔ راجدھانی پٹنہ میں آج صبح سے ہی کالے بادل چھائے ہوئے ہیں اور ہلکی ہوا چل رہی ہے۔ گوپال گنج اور موتیہاری میں صبح ہوئی بارش کے بعد درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ریاست کے بیشتر حصوں میں 20-30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔