TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –26 MAY
لکھنو،26مئی: مشہور شاعر منور رانا کی طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں لکھنو کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ جہاں انہیں وینٹی لیٹر کی سپورٹ پر رکھا گیا ہے اور ان کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ منور رانا کی بیٹی سمیہ رانا نے گزشتہ روز ایک ویڈو جاری کے اپنے والد کے لیے دعائوں کی درخواست کی تھی۔منور رانا کی صاحبزادی سمیہ رانا نے بتایا کہ ان کے 70 سالہ والد کو پت کی تھیلی کی سرجری کے بعد طبیعت بگڑنے پر اپالو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہ گلے کے کینسر میں بھی مبتلا تھے اور ان کا ڈائیلاسس کیا جا جا رہا تھا۔ سمیہ رانا کے مطابق منور رانا کی پت کی تھیلی کی سرجری گزشہ منگل کو اسپتال میں کی گئی تھی۔جب انہیں ڈائیلاسس کے لیے لے جایا گیا تو معلوم چلا کہ پتھری کی وجہ سے ان کی پت کی تھیلی پوری طرح خراب ہو گئی ہے۔ ان کا آپریشن کیا گیا لیکن تبھی سے ان کی طبیعت بگڑ رہی ہے۔خیال رہے کہ منور رانا ان شعراء میں ہیں جہنوں نے اردو غزل میں کثرت سے ماں کا ذکر کیا ہے۔ ان کے یہاں غزلوں میں دیگر موضوعات کے علاوہ کثیر تعداد میں ایسے اشعار ہیں جن میں ماں جیسی متبرک ہستی کو موضوع بنا کر ان کیفیات و جذبات کا اظہار ملتا ہے جو ایک ماں کے دل میں اپنے بچوں کے تئیں موجزن ہوتے ہیں۔