نوجوان نے سالگرہ منارہے لوگوں پرکی فائرنگ، 2 جاں بحق، ایک زخمی

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –28  MAY

پنا، 28 مئی: ضلع کے دیویندر نگر تھانہ علاقے کے تحت گاؤں گولہی مڑیا میں ہفتہ کی رات ایک نوجوان نے سالگرہ منا رہے لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ اس واردات میں دو لوگوں کی موت ہو گئی، ایک بوڑھی خاتون شدید زخمی ہو گئی، جسے پنا کے ضلع سپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر معاملے کی تفتیش شروع کر دی۔
پولیس کے مطابق، دیویندر نگر کا رہنے والا نریندر سنگھ (37) ہفتے کی رات اپنے بچے کی سالگرہ منانے کے لیے اپنے گاو?ں گولہی مڑیا ا?یا تھا۔ سالگرہ کا پروگرام مکمل ہونے کے بعد سب کو پرساد تقسیم کیا گیا۔ اس کے بعد نریندر سنگھ اپنے بھائی دیویندر سنگھ (40) کے ساتھ گھر سے باہر گیا اور دروازے پر بیٹھ گیا۔ اس دوران اس کا بھتیجا وہاں ا?یا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں نریندر سنگھ اور ببلو سنگھ گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گئے، جبکہ ایک بوڑھی خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ لواحقین معمر خاتون کو ہسپتال لے گئے، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پنچنامے کے بعد پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج کر معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔ اس واردات سے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ فائرنگ اور قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے۔