رجب طیب اردغان کی امریکا سے ایف 16 اور واشنگٹن انقرہ سے سویڈن کی شمولیت کی توثیق کا مطالبہ

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -30  MAY      

واشنگٹن،30مئی: امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک فون کال کے مندرجات کے بارے میں صحافیوں کو دیئے گئے بیانات میں کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردغان نے امریکا کی طرف سے ترکیہ کو F-16 لڑاکا طیاروں کی فروخت کے امکان کا مسئلہ اٹھایا،اس موقعے پرامریکی صدر نے ترکیہ سے سویڈن کے نیٹو میں الحاق کی منظوری کی درخواست کی۔بائیڈن نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “ہم اگلے ہفتے اس (سویڈن کے نیٹو الحاق) کے بارے میں مزید بات کریں گے۔”انقرہ نے نیٹو میں سویڈن کی شمولیت کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ انقرہ کا سویڈن پرترکیہ کرد عناصر کی پشت پناہی اور انہیں اپنے ملک میں تحفظ دینے کا الزام عاید کرتا ہے۔ترک ایوان صدر نے پیر کی شام اعلان کیا کہ صدر بائیڈن نے اپنے ترک ہم منصب طیب اردغان کو نئی مدت کے لیے دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ تاہم انقرہ میں ایوان صدر کی طرف سے امریکی اور ترک صدور کے درمیان ہونے والی دیگر بات چیت کی تفصیل سامنے نہیں آئی۔ایوان صدر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں ممالک کے رہ نماؤں نے دوطرفہ امور اور عالمی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔ “ٹاس”نیوز ایجنسی کے مطابق امریکا اور ترکیہ کے درمیان تعلقات کی جامع ترقی پر اتفاق کیا۔بیان کے مطابق “صدر جو بائیڈن نے صدر اردغان کو فون کیا اور انہیں دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ دونوں صدور نے علاقائی اور عالمی چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا، اور اس بات کا اشارہ کیا کہ ان چیلنجوں کی روشنی میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید اہم ہو گئے ہیں۔ انہوں نے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔