TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –9 JUNE
بالی ووڈ اداکار اکشے کمار ان دنوں اپنی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ پریش راول اور اکشے کمار کی فلم ’اوہ مائی گاڈ‘ کا پہلا پارٹ سپر ہٹ رہا تھا۔ فلم کے دوسرے پارٹ کا اعلان چند روز قبل کیا گیا تھا۔ اب فلم ’اوہ مائی گاڈ-2‘ کا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی فلم کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔
فلم ’اوہ مائی گاڈ-2‘آئندہ 11 اگست کو سینما گھروں میں دستک دے گی۔ اکشے کمار ’اوہ مائی گاڈ‘ کے پہلے پارٹ میں کرشن کے کردار میں نظر آئے تھے۔ اب اکشے اس فلم کے دوسرے پارٹ میں بھگوان شیو کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم کے دوسرے پارٹ کا پوسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ پوسٹر میں اکشے لمبے بالوں اور ہاتھ میں ڈمرو کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔
فلم ’اوہ مائی گاڈ‘ 2012 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں اکشے کمار اور پریش راول نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ تاہم پنکج ترپاٹھی ‘اوہ مائی گاڈ’ کے دوسرے حصیپارٹ پریش راول کی جگہ لیں گے۔ پریش راول نے اس کردار کے لیے مارکیٹ ویلیو سے زیادہ کا مطالبہ کیا تھا۔ چونکہ پریش راول نے کئی کوششوں کے باوجود اس کردار کے لئے جواب نہیں دیا، آخرکار پنکج ترپاٹھی کو فلم کے مرکزی اداکار کے طور پر منتخب کیا گیا۔