یوم ماحولیات پر ماحولیات کی حفاظت کیلئے شجر کاری

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -01 JULY      

مدھو بنی ، یکم جولائی (محمد کریم اللہ)مدھو بنی ضلع کے بھارت نیپال سرحد پر تعینات 48؍ویں بٹالین ہیڈ کوارٹر جئے نگر کے کمانڈنٹ گو وند سنگھ بھنڈاری کی قیادت میں ’’ڈی‘‘سموائےدُلّی پٹی احاطہ میں ایس ایس بی کے افسران اور جوانوں نے آج کے دن شجر کاری کیا۔ ایس ایس بی کے افسران نے اپنے کیمپ کے ساتھ ساتھ آس پاس ، ارد گرد سرکاری، غیر سرکاری مقامات پر بھی پودے لگا کر زمین پر انسانوں کے حقوق کو پورا کیا۔ شجر کاری پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے 48؍ویں بٹالین ہیڈ کوارٹر جئے نگر کے کمانڈنٹ گووند سنگھ بھنڈاری نے میگا اتسو کے مبارک موقع پر گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی 48؍ویں بٹالین ایس ایس بی نے پودے لگانے کا کام کیا ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ جس قسم سے ہم لوگ پودے لگا کر بہت ہی اچھا کام کر رہے ہیں اس سال بھی ہمارے ایس ایس بی کے افسران اور جوانوں نے جگہ جگہ پر پودے لگا کر اپنی زمین کو بچانے کیلئے تمام ملازمین نے بھی آج پودے لگا کر ثواب حاصل کرنے کا کام کیا ہے۔ کیونکہ درخت زندگی کیلئے آکسیجن دیتے ہیں ۔ جس کے بغیر انسانی وجود ممکن نہیں ہے۔