TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -06 JULY
کراچی، 6جولائی: ورلڈ کپ میں پاک- بھارت ٹاکرے سے متعلق بابر اعظم نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے متعلق بھی بات کی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ کا بے چینی سے انتظار ہے، ہر میچ جیت کی سوچ کے ساتھ کھیلتے ہیں۔بابر اعظم نے کہا کہ بھارت میں ورلڈ کپ کھیلنے جا رہے ہیں صرف بھارت سے کھیلنے نہیں جا رہے۔انہوں نے کہا کہ کسی ایک ٹیم یا ایک میچ پر ساری توجہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں ہوگا۔علاوہ ازیں دورہ سری لنکا سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ سری لنکا کی کنڈیشنز کا علم ہے، وہاں پچ سِلو ہے اور وہاں اسپنرز کو مدد ملے گی، ایشیا کپ سے پہلے سری لنکا میں کھیلنا اچھا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پی سی بی میں کون آ رہا ہے کون جا رہا ہے اس پر زیادہ فوکس نہیں ہوتا، میرا سارا فوکس کرکٹ پر ہوتا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں بار بار تبدیلی سے ٹیم پریشان نہیں ہوتی۔بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم سلیکشن سے مطمئن ہوں جو کھلاڑی چاہیے ہوتا ہے وہ مل جاتا ہے، نائب کپتان کا فائنل الیون میں شامل ہونا ضروری نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی کنڈیشنز کا علم ہے، وہاں پچ سِلو ہے اور وہاں اسپنرز کو مدد ملے گی، ایشیا کپ سے پہلے سری لنکا میں کھیلنا اچھا ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ میری پہلی چوائس سرفراز احمد ہی ہیں لیکن پہلے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔بابر اعظم نے کہا کہ کوشش ہوگی ماضی کی غلطیوں سے سیکھیں اور اچھا پرفارم کریں، کیمپ میں بھرپور پریکٹس کی اور ورلڈ کپ کے لیے بھی تیاری جاری ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ بیک ٹو بیک کرکٹ کے لیے فٹنس بہت ضروری ہے، کیمپ کے دوران فٹنس ٹیسٹ ہوا، جو مقابلہ ہوا اس کو انجوائے کیا۔