TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -06 SEPT
کولکاتا، 06 ستمبر:کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس ابھیجیت گنگولی نے ٹی ای ٹی پاس امیدواروں کے بارے میں جو حکم جاری کیا تھا،وہ برقرار رہے گا۔ جسٹس سوگت بھٹاچاریہ کی بنچ نے بدھ کو یہ ہدایت دی ہے۔گزشتہ سال 3 نومبر کو جسٹس ابھیجیت گنگولی نے کہا تھا کہ جن امیدواروں نے 2014 اور 2017 میں ٹی ای ٹی امتحان میں 82 نمبر حاصل کیے تھے، انہیں ٹی ای ٹی پاس مانا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ان امیدواروں کو 2022 کے ٹی ای ٹی امتحان میں بھی بیٹھنے کی چھوٹ دینی ہوگی۔ اس حکم کو چیلنج کرتے ہوئے پرائمری ایجوکیشن کونسل نے ڈویژن بنچ میں عرضی داخل کی تھی۔ اس میں بدھ کو واضح کیا گیا ہے کہ جسٹس گنگولی کا حکم ہی نافذ ہوگا۔

