وزیر اعظم مودی کی قیادت میں کسان نہ صرف خوراک فراہم کرنے والا بلکہ توانائی فراہم کرنے والا بھی بن رہا ہے: مرکزی وزیر گڈکری

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -06 SEPT     

بھوپال، 6 ستمبر: مرکزی روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک کے کسان نہ صرف خوراک فراہم کرنے والا بلکہ توانائی فراہم کرنے والا بھی بن رہا ہے۔ پہلی بار، ہم نے گاڑیوں میں کسانوں کے تیار کردہ بائیو ایتھینول کا استعمال کیا ہے۔ گاو?ں کو مزید خوشحال ہونا چاہیے، اسے اسمارٹ سٹی کی طرح ایک اسمارٹ ولیج بننا چاہیے۔ مجھے فخر ہے کہ وزیر اعظم مودی کی رہنمائی میں وزیر اعلیٰ شیوراج نے مدھیہ پردیش میں 44 لاکھ پی ایم ہاو?س دے کر غریبوں کی زندگی بدل دی ہے۔ مودی کی قیادت میں ملک کے لوگوں کو 24 گھنٹے بجلی، اچھی سڑکیں اور پینے کے پانی کی سہولتیں مل رہی ہیں۔ کسان نہ صرف خوراک فراہم کرنے والا بلکہ توانائی فراہم کرنے والا بھی بنیں، ہماری یہ قرارداد وزیراعظم کی قیادت میں پوری ہو رہی ہے۔
مرکزی وزیر گڈکری بدھ کو مدھیہ پردیش میں اپنے قیام کے دوران کھنڈوا سے بی جے پی کی پانچویں جن آشیرواد یاترا کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ چوہان اور دیگر عوامی نمائندوں کے ساتھ جن آشیرواد یاترا کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعلیٰ شیوراج کی جم کر تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر مدھیہ پردیش ترقی کا پاور اسٹیشن بن گیا ہے تو اس کا کریڈٹ شیوراج سنگھ کو جاتا ہے۔ ابھی وکاس کا ٹریلر ہے، اصل فلم ابھی شروع ہونا باقی ہے۔
گڈکری نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی قرار داد گاو?ں، غریبوں اور کسانوں کی بہبود کرنا ہے۔ میں وزیر اعلیٰ چوہان کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ مدھیہ پردیش کو لگاتار سات بار کرشی کرمن ایوارڈ ملا ہے۔ ایک وقت میں مدھیہ پردیش کا تذکرہ ایک بیمار ریاست کے طور پر کیا جاتا تھا، آج یہ ایک ترقی یافتہ ریاست ہے۔ مدھیہ پردیش زراعت کے میدان میں ملک میں سرفہرست ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جن آشیرواد یاترا مدھیہ پردیش کے مستقبل کو بدلنے اور کسانوں کو خوشحال بنانے کے لیے آپ کا آشیرواد لینے آئی ہے۔
جن آشیرواد یاترا روانہ کرنے کے بعد مرکزی وزیر گڈکری اور وزیر اعلیٰ چوہان نے میونسپل کارپوریشن، بابے بازار، گھنٹاگھر سے ہوتے ہوئے کیول رام چوراہے تک روڈ شو کیا۔ اس کے بعد اونکاریشور کے لیے روانہ ہوئے۔ قبل ازیں گڈکری اپنی اہلیہ کے ساتھ شری دادا جی مندر پہنچے اور پوجا کی۔ انہوں نے دھونی مائی کے کنڈ میں آہوتی دی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، ریاستی بی جے پی صدر وی ڈی شرما بھی موجود تھے۔
جلسہ سے اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ چوہان نے حکومت کی فلاحی اسکیموں کے بارے میں جانکاری دی اور مرکزی حکومت کا اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جن کے پاس گھر نہیں ہیں ان کو ضابطہ اخلاق سے قبل سروے کرنے کے بعد گھر دیئے جائیں گے۔ ہاو?سنگ اسکیم نافذ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ڈیم کھنڈوا ضلع کے لوگوں کی قربانیوں کی وجہ سے بنائے گئے ہیں۔ آج کھنڈوا ملک کا واحد ضلع ہے جہاں پانی، کوئلہ اور شمسی توانائی سے بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔
قبل ازیں مرکزی وزیر گڈکری بدھ کی دوپہر تقریباً 12.30 بجے خصوصی طیارے کے ذریعے اندور ہوائی اڈے پر پہنچے، جہاں وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان اور دیگر عوامی نمائندوں نے گلدستہ پیش کرکے ان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد مرکزی وزیر گڈکری اور وزیر اعلیٰ چوہان تقریباً پونے ایک بجے ہیلی کاپٹر کے ذریعے کھنڈوا پہنچے، جہاں مقامی رہنماو?ں نے ان کا استقبال کیا۔