تاثیر،۲۹ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، 29 اکتوبر: اتوار کی صبح بدلاپور اسٹیشن اور وانگانی اسٹیشن کے درمیان اوور ہیڈ تار ٹوٹ جانے سے سنٹرل ریلوے کی سروس متاثر ہوئی ہے۔ اس کی وجہ سے کلیان اسٹیشن سے پونے ریلوے روٹ پر مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ترجمان سینٹرل ریلوے کے مطابق فنی خرابی کی اطلاع ملتے ہی سینٹرل ریلوے کی مرمتی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور مرمت کا کام جنگی بنیادوں پر جاری ہے۔ وسطی ریلوے کے ترجمان نے مسافروں سے تعاون برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔جانکاری کے مطابق آج صبح بدلا پور اور وانگانی کے درمیان اوور ہیڈ وائر اچانک ٹوٹ گیا۔ اس وجہ سے سنٹرل ریلوے سروس ممبئی سے بدلاپور تک چلائی جا رہی ہے۔ بدلاپور اور پونے کے درمیان لوکل ٹرین کا ٹریک کئی مقامات پر روک دیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے مسافروں کو ریلوے ٹریک پر پیدل چلنا پڑرہا ہے۔

