تاثیر،۱۳ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ،13 نومبر: بہار میں کیمور ضلع کے کرم چت تھانہ علاقے کے دھاواپوکھر گاو?ں میں پیر کے روز تالاب میں نہانے کے دوران پانچ بچوں کی ڈوبنے سے موت ہو گئی۔
پولیس کے مطابق رنکو دیوی دو دن قبل اپنے میکے دھو پوکھر ا?ئی تھیں۔ وہ پیر کی صبح دھان کی کٹائی کرنے گئی تھی۔ اس دوران ان کے اور میکے کے ا?ٹھ بچے کھیت میں کھانا لے گئے۔ کھانا دے کر صبح کڑاری گاو?ں میں فقیرانہ تالاب میں نہانے لگے۔ اس دوران پانچ بچے گہرے پانی میں چلے گئے، جب کہ تین تالاب کے کنارے ہی تھے۔
جب تینوں بچوں نے پانچوں بچوں کو ڈوبتے ہوئے دیکھا تو انہوں نے رنکو دیوی کو اطلاع دی جو کھیت میں دھان کی کٹائی کر رہی تھی۔ وہاں سے رنکو دیوی تالاب پر ا?ئی اور دو بچوں کو باہر نکالا۔ اسی دوران جب گاو?ں کا ایک نوجوان تالاب کی طرف ا?یا تو اس نے فون پر گاو?ں والوں کو اطلاع دی۔ گاو?ں کے لوگوں نے تالاب میں ڈوبے بچوں کو باہر نکالا۔ اس کے بعد سب کو چناری کے قریب تلادی کے ایک نجی اسپتال لے جایا گیا۔ وہاں سے پھر کدرا لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے پانچوں کو مردہ قرار دیا۔
متوفی بچوں میں ٹیچر سشیل رام کی تین بیٹیاں انو پریا ( 12 سال) ، انشو پریا (10 سال) اور مدھو کماری (8 سال) شامل ہیں۔ ان کے چھوٹے بھائی سنیل رام کی ایک بیٹی اپوروی کماری چار سال اور سنیل کی بہن رنکو دیوی کا بیٹا امن کمار چار سال کی بھی ڈو بنے سے موت ہوگئی۔ سنیل رام کا بیٹا دس سال کا ا?یوش اور ا?ٹھ سال کی بیٹی ا?یوشی اور سشیل رام کا بیٹا انکت کمار 11 سال بچ گئے۔

