ٹیم انڈیا کے فاسٹ بالر محمد سمیع کھیل رتن ایوارد کیلئے نامزد

تاثیر،۲۰ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی ،20دسمبر:حکومت ہند کی طرف سے ہر سال دیئے جانے والے قومی کھیل ایوارڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ٹیم انڈیا کے تجربہ کار تیز گیند باز محمد سمیع کو ارجن ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اس ایوارڈ کے لیے 26 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے جس میں اس تیز گیند باز کا نام بھی شامل ہے۔کھیلوں کی دنیا میں اپنی کارکردگی سے ہندوستان کا نام روشن کرنے والے لیجنڈ کھلاڑیوں کو دیے جانے والے ایوارڈز کا اعلان بدھ 20 دسمبر کو کیا گیا۔ بیڈمنٹن کی اسٹار جوڑی چراغ شیٹی اور ساتوکسائراج رنکیریڈی کو کھیل رتن کے لئے منتخب کیا گیا ہے، جو کھیل کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سمیع کو ارجن ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کیا گیا ہے۔نئے سال کے آغاز پر 9 جنوری 2024 کو راشٹرپتی بھون میں ایک شاندار تقریب کے دوران سبھی کھلاڑیوں کو قومی کھیل ایوارڈز دئے جائیں گے۔ سبھی کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ان کے ناموں کی سفارش کی جاتی ہے۔ اس کے بعد وزارت کھیل اعلان کرتی ہے کہ یہ اعزاز کس کو دیا جائے گا۔ جن کھلاڑیوں کو ایوارڈ کے لئے منتخب کیا جاتا ہے صدرجمہوریہ کی طرف سے انہیں دیا جاتا ہے۔کھیل رتن ایوارڈ:چراگ شیٹی – بیڈمنٹن،ساتوکسائراج رنکیریڈی – بیڈمنٹنارجن ایوارڈ،محمد سمیع – کرکٹ،اجے کمار – بلائنڈ کرکٹ،کرشنا بہادر پاٹھک – ہاکی،سشیلا چانو – ہاکی،اوجس پروین دیوتالے – تیر اندازی،ادیتی گوپی چند سوامی – تیر اندازی،سری شنکر – ایتھلیٹکس،پارول چودھری – ایتھلیٹکس،محمد حسام الدین – باکسر،آر ویشالی – شطرنج،انوش اگروال – گھڑ سواری،دیوکرتی سنگھ – گھڑ سواری ڈریسیز،دیکشا ڈاگر – گولف۔پون کمار – کبڈی،ریتو نیگی – کبڈی،نسرین – کھو کھو،پنکی – لان بالز،ایشوریہ پرتاپ سنگھ تومر – شوٹنگ،ایشا سنگھ – شوٹنگ،ہریندر پال سنگھ – اسکواش،آیہکا مکھرجی – ٹیبل ٹینس،سنیل کمار -ریسلنگ،انتم – ریسلنگ،روشیبینا دیوی – ووشو،شیتل دیوی – پیرا آرچری ، اور پراچی یادو – پیرا کینوئنگ