تاثیر،۲۰ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
لندن ،20دسمبر:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ونڈے فارمیٹ میں پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔نئی رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم پھر سے نمبر ون بلے باز بن گئے۔اس سے قبل انڈیا کے شُبھ من گِل ونڈے کے نمبر ون بلے با ز تھے، لیکن نمبرون بلے باز کا یہ تاج شبھ من گل سے اتر کر بابر اعظم کے سر سج گیا۔ شبھ من گل کی جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز سے غیر حاضری کے باعث بابر اعظم پھر سے نمبر ون پوزیشن پر آگئے۔بابر اعظم 824 پوائنٹس کے ساتھ ونڈے بلے باز کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں جبکہ شُبھ من گِل 810 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔دوسری جانب انگلینڈ کے اسپن بولر عادل رشید ٹی ٹوئنٹی بولرز کی فہرست میں پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں۔

