تاثیر،۲۵ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
ممبئی ، 25دسمبر:آسٹریلیائی خواتین ٹیم ہندوستان کے دورے پر ہے، جہاں واحد ٹیسٹ میچ کھیلا گیا ہے۔ اب انڈیا اور آسٹریلیا کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی جس کے لیے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں ٹیموں کی کمان ہرمن پریت کور کو سونپی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اسمرتی مندھانا کو دونوں ٹیموں کا نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ وہیں بولنگ آل راؤنڈر شرینکا پاٹل پہلی بار ون ڈے ٹیم کا حصہ بنی ہیں۔سیریز کا آغاز تین ونڈے میچوں سے ہوگا جس کا پہلا میچ جمعرات 28 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز جمعہ 05 جنوری سے شروع ہوگی۔ ون ڈے میچوں کی سیریز ممبئی کے وان کھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ اس کے علاوہ ٹی 20 سیریز کے تمام میچ نوی ممبئی میں ڈی وائی پاٹل اسپورٹس اکیڈمی میں کھیلے جائیں گے۔ٹیم اس طرح ہوگی ۔ہرمن پریت کور (کپتان)، اسمرتی مندھانا (نائب کپتان)، جمائما روڈریگس، شفالی ورما، دیپتی شرما، یستیکا بھاٹیہ (وکٹ کیپر)، رچا گھوش (وکٹ)، امنجوت کور، شرینکا پاٹل، منت کشیپ، سائکا اسحاق، رینوکا سنگھ ٹھاکر۔بھارت اور آسٹریلیا کی خواتین ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 28 دسمبر سے ہوگا۔ اس کے بعد دوسرا میچ 30 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔تیسرا اور آخری ون ڈے 02 جنوری کو ہوگا۔ اس کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز 05 جنوری سے شروع ہوگی، اس کے بعد دوسرا میچ 7 جنوری اور تیسرا 9 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

