ایس ایس بی 52/ویں بٹالین کے زیرِ اہتمام پانچ روزہ فاسٹ فوڈ ٹریننگ اختتام پذیر۔

تاثیر،۳۰ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

ٹریننگ لینے والوں کے درمیان ٹریننگ سرٹیفکیٹ تقسیم۔

ارریہ :-  ( مشتاق احمد صدیقی ) سول ویلفیئر پروگرام کے تحت آؤٹر بارڈر پوسٹ لیٹی میں جاری 5 روزہ فاسٹ فوڈ ٹریننگ کا اختتام 52ویں سشسترسیما بل ( SSB ) ارریہ نے کیا، جس میں 20 سرحدی بے روزگار خواتین اور 10 مردوں سمیت کل 30 ٹرینیز نے ٹریننگ حاصل کیں۔  ٹریننگ کے بعد “شکنتلا سہایتا سمیتی” کی طرف سے تمام ٹرینیز کے درمیان تربیتی سرٹیفیکیشن تقسیم کئے گئے۔ اس کے علاوہ “شکنتلا سہیاتا سمیتی” ارریہ کی جانب سے ٹرینیوں کو فاسٹ فوڈ اسٹال کھولنے کے بارے میں بھی مکمل معلومات فراہم کی گئیں اوراس کی  اسٹال کو کھولنے کے لئے حکومت سے کس طرح مدد لی جاسکتی ہے، اسی سلسلے میں، شری آنند پرکاش، ڈپٹی کمانڈنٹ، 52ویں بٹالین ارریہ نے تمام ٹرینیوں کو “بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ”، “نشے کے مضر اثرات” اور “بھارت کے ویر” پورٹل کے بارے میں اپنی حصہ داری کو یقینی بنانےاور معلومات فراہم کرنے کی ترغیب دی۔  52ویں بٹالین ساشسترسیما بل کے ذریعہ منعقد کیے گئے اس پروگرام کو مقامی لوگوں نے بہت سراہا اور مستقبل میں بھی سرحدی علاقوں میں اس طرح کی تربیت کا انعقاد کرنے کی درخواست کی۔  ایس ایس بی کی جانب سے وقتاً فوقتاً سرحدی علاقوں میں اس طرح کے متعدد پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں، جس کا براہ راست فائدہ گاؤں والوں کو ہوتا ہے۔  اس پروگرام میں سب انسپکٹر بجیر سین، سموے انچارج لیٹی، ایس سب انسپکٹر امید سنگھ سجوان، شری رنوجے کمار شکنتلا سہایتا سمیتی ارریہ، ایم اے جگت نارائن، ہیمراج، سوبے سنگھ پال، راج کمار، اے پی پرساد نائک، پی۔ کرشنن، نعیم فاران، پی سمایا، رشی مشرا، نوین کمار سوامی اور دیگر سپاہی اور ایس ایس بی کے جوان موجود تھے۔