بہار اسمبلی میں اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور، حق میں 125 اور مخالفت میں 112 ووٹ پڑے

تاثیر،۱۲فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ ، 12 فروری : بہار اسمبلی میں نتیش حکومت کو بڑی جیت ملی ہے۔ اسپیکر کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کے حق میں 125 اور مخالفت میں 112 نے ووٹ دیا۔ آر جے ڈی کے تین ایم ایل اے نے آخری وقت میں رخ بدل لیا۔ نتیش کمار کی حکومت ایوان میں تقریباً لٹمس ٹیسٹ پاس کر چکی ہے۔ اسپیکر اودھ بہاری چودھری کی کرسی چلی گئی۔ فلور ٹیسٹ کو لے کر بہار میں سیاسی درجہ حرارت گذشتہ دو تین دنوں سے اپنے عروج پر تھا۔ بہار میں جب سے این ڈی اے کی حکومت بنی ہے، اپوزیشن پارٹیاں ا?ر جے ڈی اور کانگریس مسلسل یہ دعویٰ کر رہی تھیں کہ نتیش حکومت کے فلور ٹیسٹ میں بڑاکھیلا ہونے والاہے۔
گذشتہ کئی دنوں سے تمام پارٹیاں اپنے ایم ایل اے کو فلور ٹیسٹ کے حوالے سے متحد کرنے میں مصروف تھیں۔ کانگریس نے اپنے ایم ایل اے کو حیدرا?باد منتقل کردیا تھا جبکہ ا?ر جے ڈی نے اپنے ایم ایل اے کو گھر میں نظر بند کردیا تھا۔ نتیش کی پارٹی جے ڈی یو اور بی جے پی میں ایم ایل اے کی تقسیم کے دعوے کیے جا رہے تھے۔