تمل ناڈو میں کانگریس کو بڑا جھٹکا ، تین بار کانگریس کے ایم ایل اے ایس وجے دھرانی بی جے پی میں شامل

تاثیر،۲۴فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی ، 24 فروری : تمل ناڈو میں کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ تین بار کانگریس کے ایم ایل اے ایس۔ وجے دھرانی نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کی۔تمل ناڈو کے الیکشن انچارج اروند مینن ، تمل ناڈو کے شریک الیکشن انچارج سدھاکر ریڈی ، مرکزی وزیر ایل مروگن اور دیگر لیڈروں کی موجودگی میں تمل ناڈو میں ایس وجے دھرانی نے بی جے پی کی رکنیت لی۔مرکزی وزیر ایل مروگن نے کانگریس ایم ایل اے کا پارٹی میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وجے دھرانی کی آمد سے تمل ناڈو میں پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔ پارٹی میں شامل ہونے کے بعد وجے دھرانی نے نریندر مودی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی عوامی فلاحی اسکیموں سے ملک کے لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔ مودی حکومت نے ملک کی ترقی میں خواتین کی شراکت بڑھانے اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے کافی کام کیا ہے۔