منی پور پولیس نے 155 لوگوں کو حراست میں لے لیا

تاثیر،۱مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

امپھال، یکم مارچ : منی پور پولیس نے ریاست کے مختلف اضلاع کے حساس اور دشوار گزار علاقوں میں سخت چھاپے ماری اور تلاشی مہم چلائی ۔ مہم کے دوران 155 افراد کو انڈین جوڈیشل کوڈ کی مختلف دفعات کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔
پولیس نے آج بتایا کہ ضروری اشیاکے ساتھ قومی شاہراہ نمبر 37 پر 355 گاڑیوں اور قومی شاہراہ نمبر 2 پر 416 گاڑیوں کی نقل و حرکت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ گاڑیوں کی آزادانہ اور محفوظ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے تمام حساس مقامات پر سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔
حساس علاقوں میں سیکورٹی فورسز کو بڑے پیمانے پر تعینات کیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ منی پور کے مختلف اضلاع میں، پہاڑیوں اور وادی دونوں میں 132 چوکیاں اور چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔