یوم خواتین کے موقع پر پی ایل ایف کے زیراہتمام خواتین مشاعرہ اور کوی سمیلن پٹنہ میں 7مارچ کو

تاثیر،۱مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

 پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے پی ایل ایف کے عہدیداران اور کارکنان کی میٹنگ منعقد

 پروگرام کا افتتاح روبن میموریل اسپتال کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ستیہ جیت سنگھ کریں گے

پٹنہ، 29فروری، 2024: پٹنہ لٹریری فیسٹیول (پی ایل ایف) کے بانی اور سکریٹری خورشید احمد نے کہا کہ عالمی یوم خواتین کے موقع پر 7 مارچ 2024 کو پٹنہ میں ایک عظیم الشان خواتین مشاعرہ اور کوی سمیلن کا انعقاد کیا جائے گا۔  پروگرام کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ یہ پروگرام 7 مارچ بروز جمعرات شام 5 بجے رویندر بھون، ویر چند پٹیل پتھ میں انعقاد ہوگا۔  انہوں نے کہا کہ پی ایل ایف کی پیٹرون (سرپرست) پروفیسر سنیتا رائے کی صدارت میں کل ایک میٹنگ ہوئی جس میں سیکرٹری و بانی پی ایل ایف خورشید احمد، پنکج چترویدی، فیضان احمد، راکیش رنجن، شیوجی چترویدی اور پریرنا پرتاپ موجود تھے۔  پروگرام کے انعقاد کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور کئی امور پراہم فیصلے لیے گئے۔  پروگرام کا افتتاح روبن میموریل اسپتال کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ستیہ جیت سنگھ کریں گے جبکہ مہمان اعزازی یاصر امام  ڈائریکٹر شیتل بلڈ ٹیک پرائیوٹ لیمیٹیڈ ہوں گے۔  انہوں نے کہا کہ پروگرام کے ٹکٹ کی قیمت 500 روپے ہے۔  اب تک 500 سیٹیں بک ہو چکی ہیں۔  صرف 500 سیٹیں رہ گئی ہیں۔  انہوں نے کہا کہ پہلے آئیں اور پہلے جگہ کو یقینی بنائیں۔اس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ خواتین مشاعرہ اور کوی سمیلن میں قومی اور بین الاقوامی شہرت  یافتہ شاعرہ شرکت کر رہی ہیں۔ انہوں نے ایک اپنی الگ شناخت قائم کی ہیں۔ان شاعرہ میں شبینہ ادیب، تارا اقبال، ڈاکٹر نصرت مہدی، لتا حیا، حنا رضوی حیدر، علینہ عترت، فوزیہ رباب، عائشہ فرحان، ڈاکٹر شگفتہ یاسمین، جیوتی آزاد، پوجا بھاٹیہ، پریرنا پرتاپ اور سپنا مول چندانی ہیں ۔ان کی شعروشاعری سے سامعین کافی محظوظ ہونگے۔ انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کے منتظم روبن میموریل اسپتال، پاٹلی پترا، پٹنہ ہیں، جبکہ شیتل ڈیولپرز کی شراکت سے یہ پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے ساتھ ہی مشاعرہ کا میڈیا پارٹنر اردو روزنامہ تاثیر پٹنہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر شگفتہ یاسمین کریں گی اور معروف شاعرہ تارا اقبال مشاعرہ کی صدارت کریں گی۔  جبکہ دہلی دوردرشن کی اینکر
تپسیامشاعرہ کی اینکرنگ سے سامعین لطف اندوز ہونگے۔  ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے موبائل نمبر
98350 36655 پر رابطہ کریں۔