تاثیر،۹مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
مشرقی چمپارن ، 08 مارچ :ضلع کے چھوراڈانو تھانہ علاقہ کے دوہو ساہو فتوحہ گاو?ں میں سلنڈر لیکیج کی وجہ سے گھر میں رکھے پٹرول اور ڈیزل میں ا?گ لگ گئی۔ کچھ ہی دیر میں ا?گ نے زور دار دھماکے ساتھ خوفناک شکل اختیار کر لی، آگ اتنی خوفناک تھی کہ لوگ آگ بجھانے کے بجائے خوفزدہ ہو گئے۔ حالانکہ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور تقریباً تین گھنٹے کی محنت کے بعد ا?گ پر قابو پالیا۔ تب تک گھر میں رکھا تمام سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ آگ میں کسی جانی نقصان نہیں ہوی ہے۔
واقعہ کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ دوہو ساہو فتوا گاؤں رہائشی جگت ساہ کے گھر کورسوئی گیس لیکیج کی وجہ سے ا?گ لگ گئی۔ گیس سے ا?گ لگنے کے بعد ا?گ گھر میں بہت تیزی سے پھیل گئی۔ دھواں دیکھ کر جب گاؤں والے آگ بجھانے پہنچے تو زور دار دھماکہ ہوا،جس کے بعد وہا ں سے تمام لوگ ا?گ بجھانا چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
بتایا جا رہا ہے کہ جگت ساہ گھر سے ڈیزل اور پٹرول کا غیر قانونی کاروبارکرتا ہے۔ وہ گھر میں ڈیزل اور پٹرول رکھتا تھا جس کی وجہ سے ا?گ مزید تیزی سے پھیل گئی۔دھماکہ کے بعد ا?گ پڑوسی محمد قمر اللہ کے گھر کو بھی اپنے زد میں لے لیا۔ جس کے بعد گاؤں والوں نے پولیس اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی ، جس کے بعد موتیہاری، رکسول اور چھورانو سے فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں بلائی گئی۔ تین گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ اس آتشزدگی میں دونوں کے گھروں کا سارا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ دریں اثنا ، واقعہ کے بعد جگت ساہ گھر سے فرار بتایا جاتا ہے۔
ضلع فائرافسر ترپتی سنگھ نے جمعہ کے روز بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع ملی ہے۔ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مختلف مقامات سے فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں ا?گ بجھانے کے لیے بھیجی گئیں۔ ا?گ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

