تاثیر،۹مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
کٹیہار ، 08 مارچ: ضلع کے براری بلاک کے جگدیش پور پنچایت کے مرنگی ٹولہ میں اچانک آگ لگنے سے سات گھر جل کرخاکستر ہو گئے۔ ا?گ نے محمد ممتاز علی ، محمد نذرالحق ، محمد شوکت علی ، محمد مسعود عالم ، محمد مطیع الرحمان ، محمد توحید اور محمد نظام کا گھر جل کر خاکستر ہوگیا۔ اس آتشزدگی سے تقریباً 16 لاکھ کے املاک کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
جگدیش پور پنچایت کے مکھیا نمائندے منظور عالم نے بتایا کہ آگ میں گھر کا تمام سامان بشمول نقدی ، بستر ، کپڑے ، برتن ، اناج وغیرہ مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگیا۔ اس موقع پر براری زونل افسر منیش کمار اور براری تھانہ کے سب انسپکٹر رنجن شرما عملے کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ موقع پر موجود سرکل افسر منیش کمار نے جمعہ کے روز بتایا کہ سرکاری سطح پر راحت فراہم کی جائے گی۔ پنچایت کی مکھیا نزہت بانو اور نمائندے منظور عالم نے اپنے ذاتی فنڈ سے فوری طور پر اناج، پالوتھین ، چوڑا ، موڑھی، کپڑا وغیرہ تقسیم کیا۔ اس موقع پر پنچایت سمیتی ممبر ابوطالب وغیرہ درجنوں لوگ موجود تھے۔

