مونگیر میں 4 منی گن فیکٹری کاانکشاف ، لوک سبھا انتخابات سے قبل پولیس کی بڑی کارروائی

تاثیر،۱۳مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

مونگیر، 12 مارچ: لوک سبھا انتخابات کو لے کربہار پولیس سرگرم ہوگئی ہے۔ پولیس جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پر مسلسل چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ دریں اثنا مونگیر میں ایس ٹی ایف اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 4 منی گن فیکٹریوں کا انکشاف کیا۔ پولیس نے موقع سے متعدد اسلحہ اور زندہ کارتوس برا?مد کرلئے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق غیر قانونی اسلحہ کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر ضلع میں پولیس کی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ غیر قانونی اسلحہ سازی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مفصل تھانہ علاقہ کے تارا پور دیارہ میں ایس ٹی ایف اور ضلع پولیس نے مشترکہ طور پر 4 منی گن فیکٹریوں پر چھاپہ ماری کی۔ اس کے علاوہ موقع سے دو کاریگروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس نے موقع سے 4 بیس مشینیں ، 2 تیار شدہ پستول ، 1 دیسی ساختہ پستول ، 2 نیم تیار پستول ، 3 زندہ کارتوس اور اسلحہ بنانے میں استعمال ہونے والاسامان بھی برا?مد کیا ہے۔ ساتھ ہی گرفتار شدہ کاریگروں کی شناخت دلاور پور کے رہنے والے محمد شاداب اور مرزا پور بردہ کے رہنے والے محمد انیس کے طور پر ہوئی ہے۔
پوچھ گچھ کے دوران دونوں نے پولیس کو منی گن فیکٹری کے مینوفیکچررز اور سپلائی کرنے والوں کے نام بھی بتائے۔ وہیں مفصل تھانہ میں پولیس نے اسلحہ ایکٹ کے تحت پکڑے گئے 2 کاریگروں سمیت 5 نامزد افراد کے خلاف ایف ا?ئی ا?ر درج کی ہے اور نامزد سپلائر اور مینوفیکچرر کی گرفتاری کے لیے چھاپہ ماری کر رہی ہے۔