تاثیر،۱۳مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
جالون، 12 مارچ (ہ س)۔ جالون ضلع میں پیر کو دیر رات، ایس او جی، سرویلنس اور کوٹھوند پولیس کا سلیم گجر گینگ کے دو بدمعاشوں کے ساتھ انکاؤنٹر ہوا۔ اس انکاؤنٹر میں دو ملزم رضوان عرف ڈنڈا اور پنکج عرف رنگولی سمیت 25000 روپے کیانعامی ملزم پولیس کی گولی سے زخمی ہو گئے۔ زخمی بد معاشوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کروایا گیا۔ انکو?نٹر کے دوران، پولیس نے بدمعاشوں سے لوٹے گئے زیورات کے ساتھ ایک پستول اور کارتوس برآمد کر لیے۔پولیس ٹیم نے موٹر سائیکل کو روکنے کی کوشش کی تاہم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کی۔ جب پولیس نے ان کا پیچھا کیا تو انہوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔ جس میں پولیس اہلکار بال بال بچ گئے۔ اس دوران پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی اور موٹر سائیکل پر سوار دونوں بدمعاشوں کی ٹانگوں میں گولی لگی جس کی وجہ سے وہ موٹر سائیکل سمیت نیچے گر گئے۔

